بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی – پاک لائیو ٹی وی


عمران خان

بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی

بالی ووڈ اسٹار عمران خان تقریباً نو سال کے وقفے کے بعد ایک کامیڈی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی ایک خاص ری یونین کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ وہ اپنے ماموں، عامر خان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے ہیپی پٹیل کے نام سے ایک کامیڈی فلم سائن کی ہے جس کی ہدایت کاری ویر داس کریں گے جو کہعامر خان پروڈکشنز کی طرف سے پروڈیوس کی جائے گی۔

اداکار ویر داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہیپی پٹیل میں نظر آئیں گے، جو ماضی میں عامر خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں جس کی شوٹنگ گوا میں شروع ہو چکی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عمران خان کے علاوہ مونا سنگھ بھی شامل ہیں جنہوں نے عامر خان کے ساتھ تھری ایڈیٹس اور لال سنگھ چڈھا میں کام کیا۔

خاتون لیڈ کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، تاہم فلم میں عامر خان کے ممکنہ کیمیو کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ عامر نے پہلی بار عمران کو سلور اسکرین پر بطور چائلڈ آرٹسٹ 1988 میں بننے والی فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ میں میں متعارف کرایا جس کے بعد سال 2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے ناں‘ میں انہیں ایک اداکار کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

عمران خان کو آخری بار کٹی بٹی میں دیکھا گیا تھا جس میں کنگنا رناوت نے اداکاری کی تھی اور 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Exit mobile version