اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل ہوگیا جب کہ وہ وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے وزیر اعظم اور وفد کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا، وزیراعظم سعودی عرب سے لاہور پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض میں موجود تھے، جہاں شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب سے گیمبیا روانہ ہوں گے۔