متعلقہ

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب سے واپسی میں تاخیر کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب دورے کے موقع پر ریاض میں مصروف دن گزار رہے ہیں۔

مزید برآں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس ریاض میں جاری ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔