متعلقہ

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک آپ پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

 مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی صورتحال دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ معتدل معاشی بحالی ہورہی ہے، تاہم مہنگائی کی سطح اب بھی بلند سطح پر ہے۔

مانیثری پالیسی کے مطابق اجناس کی عالمی قیمتیں لچکدار عالمی نمو کے ساتھ اپنی کم ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظر نامے کے بارے میں غیر یقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی کی شرح دوہزار 25 تک 7.5 فیصد تک لانے کے لئے موجودہ موقف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ قرضوں کی کافی مقدار میں واپسی اور رقوم کی کمزور آمد کے باوجود اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال حقیقی جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جاری کھاتے میں بہت بہتری آئی ہے اور مارچ 2024 میں جاری کھاتے 619 ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔