متعلقہ

چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار – پاک لائیو ٹی وی


سی ٹی ڈی

چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختون خوا کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےہے، نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک۔