متعلقہ

لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان – پاک لائیو ٹی وی


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ تاریخی عمارتوں کی حفاظت بہت ضروری ہے، کراچی میں بہت ساری تاریخی عمارتیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزارہوں، سندھ ہائیکورٹ سے یادیں وابستہ ہیں، یہ ایک تاریخی عمارت ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ اپنے ثقافتی ورثے سےپہچانے جاتے ہیں، تاریخی عمارتوں کی حفاظت بہت ضروری ہے، کراچی میں بہت ساری تاریخی عمارتیں ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب میں کہا کہ اگرکسی کو پرانی بلڈنگزدیکھنی ہے تو پارسی کالونی کو دیکھیں، تجویز ہے یہ تاریخی عمارتیں بلڈرز کو نہ دی جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب سے چیف جسٹس بنا ہوں میرے سامنے کوئی مداخلت نہیں ہوئی، اسلام آبا دہائی کورٹ کے 6 ججز مجھ سے ملنے آئے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نئی عمارت پر6 سے7 کروڑلاگت آرہی تھی، امید ہے یہ پہلی فیڈرل کورٹس بلڈنگ ہوگی۔