متعلقہ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراضات عائد کر کے پارٹی کو 30 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔