متعلقہ

ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا 12 واں اجلاس، ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا جائزہ – پاک لائیو ٹی وی


ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں “اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس میں “اڑان پاکستان” پروگرام کی اہم خصوصیات اور اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام پاکستان کی برآمدات اور سرمایہ کاری کی رفتار کو بڑھانے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔

کمیٹی نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک موثر حکمت عملی تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ایس آئی ایف سی نے ‘ہول آف دی نیشن’ فورم کے ذریعے پروگرام کے فوائد کے حصول پر زور دیا تاکہ اس کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے “اڑان پاکستان” کی حمایت کے لیے ایک مضبوط میڈیا حکمت عملی پیش کی تاکہ عوامی آگاہی بڑھائی جا سکے۔

پی3 اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیش رفت کی تفصیل بھی پیش کی، جبکہ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے اور انہیں بروقت مکمل کرنے کے لیے اہم ہدایات دیں۔

کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں پر زور دیا۔

ایس آئی ایف سی نے حکومت کے پختے عزم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔