متعلقہ

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں پر پیٹرول بم گرنے کا خدشہ ہے، تاہم 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے تین روپے اور ڈیزل 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے تک، مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، تاہم اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 15 جنوری کو کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔