ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر کہر پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتراضلاع اور بالائی سندھ میں شدیدد ُھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات کو چترال، دیراور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند متوقع ہے۔
پشاور، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں بھی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، بھکر، نورپورتھل، لیہ، رحیم یارخان، خان پور، جہلم اور گجرات میں بھی دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور کہر پڑنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلوود رہنے کی توقع ہے۔