غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے 5 دنوں میں 70 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔
نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔
شمالی غزہ میں غذا، پانی اور ادویات کی قلت کو 100 دن مکمل ہوگئے، 7 اکتوبر 2023 سے شہداء کی تعداد 46،565 ہوگئی جبکہ 109،660 زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فورسز نے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔