متعلقہ

سیالکوٹ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے، خواجہ آصف – پاک لائیو ٹی وی



سیالکوٹ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت کی مدددرکارہوگی۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ سیالکوٹ میں کرکٹ اسٹیڈیم نہیں ہے، اسٹیڈیم کےلیے 3 ارب روپے منظورہوئے، لیکن خرچ نہیں ہوئے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کے بڑے بڑے نام سیالکوٹ سے سامنے آئے، سیالکوٹ میں کرکٹ اسٹیڈیم بننا بہت ضروری ہے، سیالکوٹ کی ٹیم نے قائداعظم ٹرافی جیتی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔