گورنر ہاؤس میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کے اختتام پر پروقار عشائیے کا انعقاد – پاک لائیو ٹی وی



گورنر ہاؤس میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کے اختتام پر پروقار عشائیے کا انعقاد

کراچی: گورنر ہاؤس میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کے اختتام پر پروقار عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ گورنرز کے علاوہ سابق گورنر محمد زبیر اور میاں محمد سومرو نے خصوصی شرکت کی۔ 

ترجمان کے مطابق تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، عمائدین شہر اور بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سمٹ کے موقع پر شریک گورنرز کو یادگاری سووینئرز پیش کیے اور کہا کہ گورنرز سمٹ اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ ترقی کے عزم کی علامت ہے، پہلی گورنرز سمٹ قومی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

عشائیے میں شرکاء نے گورنر ہاؤس کے تاریخی اور پروقار ماحول کی تعریف کی جبکہ تقریب میں شریک معززین نے گورنر سندھ کی میزبانی اور سمٹ کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ گورنرز سمٹ قومی یکجہتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مابین ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

Exit mobile version