بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ کو برین اسٹروک ہوا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹیکو تلسانیہ گجراتی فلم کی خصوصی اسکریننگ کیلئے وینیو پر پہنچے تھے جہاں انہیں الٹی ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں نے برین اسٹروک کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکو تلسانیہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکو تلسانیہ کو درحقیقت برین اسٹروک ہوا ہے۔