متعلقہ

مذاکرات پر پی ٹی آئی نے ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا، مولانافضل الرحمان – پاک لائیو ٹی وی



مذاکرات پر پی ٹی آئی نے ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا، مولانافضل الرحمان

مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں پتا کہ وہ کیا کررہے ہیں اورکیا بول رہے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا نظام بہترکرنے کیلئے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا، بیان بازی کا ذمے دار نہیں ہوں کہ کون کیا بیان دے رہا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں کی قانون سازی پرکیوں تاخیرکی جاتی ہے؟ ہم تنازعات سے نکلنا چاہتےہیں، مدارس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،

سربراہ جے یوآئی ف نے کہا کہ مجھے شکایت اپنے سیاستدانوں سے ہے، ان سیاستدانوں سے شکایت ہے جو آئین و قانون پرسمجھوتہ کرتے ہیں، جمہوریت اورآئین کا مذاق اڑانے پرکیا ہوگا تنقید نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں پتا کہ وہ کیا کررہےہیں اورکیابول رہے ہیں، تمام معاملات قومی اتفاق رائے سے حل ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ جب تک روپےکی قدرمیں تقویت نہیں آتی عام آدمی کوریلیف نہیں ملے گا۔ ملکی معیشت کا بہترہونا ہماری آرزوہے، کہا جا رہا ہے معیشت میں بہتراشاریے مل رہے ہیں۔

جے آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صرف معاشی اشاریوں سے کام نہیں چلتا، پی بی 45 سے کامیاب امیدوارایک بھی پولنگ اسٹیشن نہیں جیتا۔