متعلقہ

بانی پی ٹی آئی دھرنوں سے آزاد نہیں ہوں گے، فیصل کریم کنڈی – پاک لائیو ٹی وی



بانی پی ٹی آئی دھرنوں سے آزاد نہیں ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دھرنوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔

 گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کےپی حکومت صرف بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا چاہتی ہے، ملک دشمن عناصر دہشتگردی کی صورت میں امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشتگرد ہماری فورسز کے خلاف استعمال کررہے ہیں، پاراچنار، کرم میں امن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کےپی حکومت صوبے کی صورتحال کو بدامنی کی طرف دھکیل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

 گورنر کےپی نے کہا کہ کےپی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے 500 ارب روپے ملے، بانی پی ٹی آئی دھرنوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔