متعلقہ

اسحاق ڈار کا پاکستان آمد پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم – پاک لائیو ٹی وی



اسحاق ڈار کا پاکستان آمد پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ملاقات کی جس دوران پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسلمان بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس میں اعلیٰ سطح پر شرکت کے حوالے سے او آئی سی کو سراہا۔

اسحاق ڈار اور او آئی سی سیکرٹری جنرل نے غزہ، مشرق وسطیٰ، مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور اسلامو فوبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

نائب وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل او آئی سی نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں اور او آئی سی کے کردار پر بھی بات چیت کی۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے او آئی سی کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔