وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18 ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔
وزیر خزانہ دورہ کے دوران مقامی و چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے ملیں گے۔
وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بلوم برگ، نکی ایشیا سمیت دیگر منتخب بین الاقوامی اور ایشیائی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز دیں گے۔
وزیر خزانہ دورہ کے دوران ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور راہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کے حل اور بصیرت کے اشتراک میں ایشیاء کے مالیات، کاروبار اور بااثر حکومتی رہنماؤں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام سر انجام دیتا ہے۔