متعلقہ

وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی – پاک لائیو ٹی وی



وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی

وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط کر دی گئی، جبکہ  بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے  میں وفاقی سرکاری ملازمین نے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے تمام وفاقی وزارتوں میں فالتو اور خالی آسامیاں ختم کرنے کے لیے وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، جبکہ وزارت خزانہ نے تمام آسامیوں سے متعلق مکمل تفصیلات 6 فروری تک طلب کر لیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزارتوں میں تین سال سے خالی پڑی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، تمام وزارتیں، ڈویژنز خالی آسامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کردیں، اس کے علاوہ تفصیلات کے بغیر ملازمین سے متعلق اخراجات کے فارم قبول نہیں ہوں گے۔