بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کوئی آفر نہیں کی، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منتقلی سےمتعلق بات پی ٹی آئی کااپناخیال ہے، بانی پی ٹی آئی کوبنی گالہ منتقل کرنےکیلئےکوئی آفرنہیں کی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل پی آئی اے کی پروازپیرس کیلئے روانہ ہوئی، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی امن ہوجائے، دہشت گردی ختم ہوجائے توخودکفیل ہوجائیں گے، حکومتی خرچے پرسیالکوٹ ائرپورٹ بنتا توپتا نہیں کس کس کی جیب میں پیسہ جاتا۔
انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ کیلئے بزنس کمیونٹی کے ساتھ شہبازشریف نے بڑاکرداراداکیا۔ کوششیں جاری ہیں کسی طرح سے استحکام پیدا ہوسکے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیردفاع نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتےہیں، پی ٹی آئی کے کہنے پرترسیلات زر بند ہونے سےان کا ہی نقصان ہے، ترسیلات زرکااسی وقت ہی پتالگ جاتاہے پھرانتظارکی کیاضرورت۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے بھی بانی پی ٹی آئی کومشورہ دیا اس کی سمجھ میں بہت کمی ہے، کبھی کہتےہیں آفرہے بنی گالہ شفٹ ہوجاؤکبھی کہیں اوریہ انکےخیالات ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں میں ذراسی بھی صداقت نہیں ہے، تحریک انصاف کاہرحربہ ناکام ہواہے۔