متعلقہ

وزیراعلیٰ سندھ کی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار اعزازات پاکستان لا کر ہمیں باعث افتخار بناتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محمد آصف نے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان کو ایک نئی بلندی عطا کی ہے، اور ان کی محنت، عزم، اور لگن کی بدولت پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محمد آصف کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔