کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مایوسی کے بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں، آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے بیرون ملک سفرنہیں کرسکتی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کے باعث مختلف روٹس کھل گئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج ٹریلر نے 3 افراد کو کچل دیا جب کہ 2 ماہ میں 23 لوگ حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، پہلےبھی آئی جی سندھ سے بات کی تھی، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو خط لکھ رہا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں جو ہیوی ٹریفک چلائے گا اس کا لائسنس بھی کراچی کا ہونا چاہیے، کراچی میں دوسرے صوبے سے آکر ڈرائیورز ہیوی ٹریفک چلاتے ہیں۔
گورنر سندھ مزید کہتے ہیں کہ دوسرے صوبے کے ڈرائیورز کو کراچی کے ٹریفک کی الف ب نہیں پتا، یہ ہائی ویز کے ڈرائیور ہیں جب کہ بعض نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہیں۔