متعلقہ

صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی



صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

برطانوی ڈاکٹر نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے ٹخنے کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ فراہم کردیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

لندن میں ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن کے مطابق صائم ایوب کا ٹخنہ ٹھیک ہورہا ہے اور اب وہ اپنی ٹانگ کا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹس مزید جانچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

یاد رہے کہ صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ اپنے ٹخنے کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے گزشتہ روز لندن کے کلینک گئے تھے۔

اظہر محمود نے پیشرفت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سرجری کی ضرورت اور کب ہونی ہے اس کا تعین میڈیکل پینل کرے گا تاہم معائنے کی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔