متعلقہ

سلمان علی آغا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لئے پرامید – پاک لائیو ٹی وی



سلمان علی آغا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لئے پرامید

سلمان علی آغا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لئے پرامید

قومی کرکٹر سلمان علی آغا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا نے ملک میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہم نے ابھی ایک طویل سیزن مکمل کیا ہے اور ایک اور طویل سیزن ابھی آگے موجود ہے جس کے لیے ہماری ٹھوس تیاری ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والی ویسٹ انڈیز سیریز ہماری فوری ترجیح ہے۔

پاکستان سپر لیگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ سال کی کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو دفاعی چیمپئن کے طور پر اضافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہم اچھی کارکردگی دکھانے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔

نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے سلمان آغا کہتے ہیں کہ تمام لوگ ان کی جد صحتیابی کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیاب ہوجائیں گے۔