متعلقہ

آج سے ملک بھر میں پرائیویٹ حجاج کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو رہا ہے، علامہ طاہر اشرفی – پاک لائیو ٹی وی



آج سے ملک بھر میں پرائیویٹ حجاج کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو رہا ہے، علامہ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج سے ملک بھر میں پرائیویٹ حجاج کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج گروپ (حوپ) آرگنائزرز پاکستان نجی سطح پر 90 ہزار حجاج کے لیے انتظامات کرتے ہیں، جبکہ سعودی وزارت حج نے حوپ قیادت کی کارکردگی کو سراہا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حوپ میں 904 حج گروپ آرگنائزرز ہیں، ہمارا ایک ہی شعار ہے، حجاج کی خدمت کرنا، بہترین انتظامات کے باعث 90 ہزار میں سے پرائیویٹ حجاج کی صرف 14 شکایات آئی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ جو صاحب استطاعت لوگ ہیں وہ حج ضرور کریں، بھرپور تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

چیئرمین حوپ پاکستان ناصر خان نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ سال ہم نے حج کے بہترین انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سعودی اور پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں، 80 فیصد پرائیویٹ حجاج 10 لاکھ روپے میں حج کریں گے۔