متعلقہ

پی سی بی کا 13 جنوری سے اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی



پی سی بی کا 13 جنوری سے اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ

پی سی بی کا 13 جنوری سے اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے 13 جنوری سے اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے 13 جنوری سے اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسٹرائیک فورس کے کھلاڑی 12 جنوری کو رپورٹ کریں گے۔

لاہور: اسٹرائیک فورس میں 25 کھلاڑیوں کا 90 روزہ کیمپ لگے گا، اسٹرائیک فورس میں عبدالصمد، حیدرعلی، یاسرخان، خوشدل شاہ، محمد اخلاق، عمران رندھاوا اور سعد مسعود شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مبصر خان، حسن نواز، خواجہ نافع، عامر برکی، محمد فیضان، آفاق احمد، جہانداد خان، عماد بٹ اور عرفان خان کو بھی اسٹرائیک فورس میں شامل کیا گیا ہے۔

عثمان خان، خیام خان، عباس آفریدی، شاویز عرفان، باسط علی، محمد فائق، علی عمران، سرور آفریدی اور ناصرنواز اسٹرائیک فورس کا حصہ ہوں گے۔

اسٹرائیک فورس کا کیمپ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیرنگرانی لگے گا جب کہ اسٹرائیک کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔