متعلقہ

لبنان میں آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب – پاک لائیو ٹی وی



لبنان میں آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب

بیروت: لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

صدر کے انتخاب کے لیے گزشتہ روز ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔

جنرل جوزف عون نے سویلین لباس میں عہدے کا حلف اٹھایا اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے کام کریں گے، لبنان کے پاس شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا تاریخی موقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر منتخب ہونےکےبعدجوزف عون نے آرمی چیف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔