وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، پنجاب واحد ہے جہاں آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج دو خواتین کو بھی لائیو اسٹاک کارڈ دیے، لائیو اسٹاک کارڈ کا دائرہ پھیلے گا تو گھروں میں خوشحالی آئے گی، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ زراعت میں عاشق کرمانی انتہائی محنت سے کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں زبانی جمع خرچ پر نہیں، عملی کام پر یقین رکھتی ہوں، لائیو اسٹاک کے تحت 2 لاکھ 70 ہزار 4 ماہ کے لیے دیے جائیں گے، اس اسکیم کے لیے کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں، لائیو اسٹاک کا 20 ارب روپے کا پروگرام ہے، اگلے سال 90 ہزار لوگوں کو لائیو اسٹاک کا کارڈ دیا جائے گا، لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے 11 ارب روپے رکھے گئے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ جانوروں کی ویکسی نیشن کے لیے بھی 9 ارب روپے رکھے ہیں، ویٹنری اسسٹنٹ کو 3 ہزار 500 موٹر بائیکس دی ہیں، پاکستان میں پہلی بار اینیمل ٹیگنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہر جانور کو کیو آر کوڈ دیں گے، جس سے مارکیٹ ڈیمانڈ کا پتہ لگے گا، مویشی پال اسکیم پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا پنجاب کے عوام تمہاری ذمہ داری ہے، پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمت کو بڑھنے نہیں دیا، اب وقت ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سال بعد پاکستان میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ہم باتیں سنتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان کہتے ہیں مریم نواز نے آڑھتی سے جان چھڑادی، کسان کارڈ پر بہت لوگوں نے کسانوں کو مجھ سے لڑانے کی کوشش کی، کوشش کی گئی کسان حکومت سے ناراض ہوں، لوگ کہتے تھے سڑکیں بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی، سڑکوں کے بغیر کبھی ترقی نہیں آسکتی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیشہ ملک کے خلاف بات کرتے ہیں، کچھ لوگوں کا جب منہ کھلتا ہے تو گالیاں نکلتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ گھر بنیں گے، 5 سال میں 5 لاکھ افراد کو گھر دیں گے، بلاسود قرضے کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائے گی، پنجاب میں پچھلی حکومت نے کیا کیا؟ پنجاب میں پچھلی حکومت کے پاس بھی پیسہ تھا، آج پتہ چلتا ہے کہ پیسہ عوام پر خرچ ہوا۔