آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔