متعلقہ

میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا – پاک لائیو ٹی وی



میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا

لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک نقاب پوش ویکس میوزیم میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں ہتھوڑی تھی، نقاب پوش نے پہلے نیتن یاہو کے مسجمے پر سرخ رنگ پھینکا اور  ہتھوڑی مار کر چہرہ بگاڑ دیا اور پھر اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ نقاب پوش اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لے کر آیا تھا۔

اس کے بعد نقاب پوش نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور  پورٹوریکو زندہ باد کے نعرے لگائے اور چلا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی میکسیکو کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کارکن نے مجسمے کو توڑنے اور گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ  میوزیم مجسمے کو 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپا سکا، میں یہودیوں سے محبت کرتا ہوں جن کی شناخت ان نسل کش(صیہونیوں) لوگوں نے چھین لی ہے، جنگی مجرموں کو ہم اپنے شہر میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔