متعلقہ

سیکیورٹی فورسسز کی کے پی کے میں کارروائیاں؛ 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل – پاک لائیو ٹی وی



سیکیورٹی فورسسز کی کے پی کے میں کارروائیاں؛ 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسسز نے کے پی کے میں 3 محتلف علاقوں میں کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو فورسز نے خیبرپختونخوا میں خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متانی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، متنی میں ہونے والی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مومند کے علاقے بائے زئی میں کیا، بازئی میں ہونے والی کارروائی میں بھی 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ تیسری کارروائی کرک کے علاقے میں کی گئی،  کرک میں ہونے والی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں دھرتی کے 3 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔

 

لانس حوالدار عباس علی کی عمر 38 برس تعلق ضلع غذر سے تھا، نائیک محمد نذیر کی عمر 37 برس تعلق اسکردو سے تھا اور نائیک محمد عثمان کی عمر 37 برس تعلق ضلع اٹک سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں شہداء نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا عظیم نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں علاقوں میں خارجی دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیزی سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔