چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی



چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی

چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوگا۔

تاہم ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کا حق حاصل ہوگا اور وہ 12 فروری تک اپنے حتمی نام جمع کروانے کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ میں امام الحق، فخرزمان اور شادان خان کو واپس لانے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم میں سات بلے باز، چار فاسٹ بولر، تین اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر کو رکھا جائے گا۔

Exit mobile version