متعلقہ

چیمپئنز ٹرافی کے یو اے ای میں میچز سے بھی پی سی بی کو بھاری آمدنی متوقع – پاک لائیو ٹی وی



چیمپئنز ٹرافی کے یو اے ای میں میچز سے بھی پی سی بی کو بھاری آمدنی متوقع

چیمپئنز ٹرافی کے یو اے ای میں میچز سے بھی پی سی بی کو بھاری آمدنی متوقع

چیمپئنز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں منعقد ہونے سے بھی پی سی بی کو بھاری آمدنی ملنے کی توقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی ٹیم کے 3 راؤنڈ میچز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہیں۔

اگر بھارتی ٹیم سیمی اور فائنل میں پہنچی تھی تو تب بھی ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہی ہوں گے جب کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو شیڈول ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں منعقد ہونے سے بھی پی سی بی کو بھاری آمدنی ملنے کی امید ہے کیونکہ ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ملے گی جس کے لیے جلد تحریری معاہدہ ہوجائے گا۔

پی سی بی حکام نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کی گنجائش موجود ہے جب کہ پچھلے پاک بھارت میچ میں بھی اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ امکان ہے کہ اب بھی پاک بھارت میچ میں اسٹیڈیم بھرا ہوگا جس سے بھاری آمدنی ملنے کی توقع ہے جب کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دیگر ممالک کے شائقین کرکٹ بھی دبئی پہنچے گیے۔