دوسرا ٹیسٹ؛ صائم ایوب دوران فیلڈنگ زخمی – پاک لائیو ٹی وی



دوسرا ٹیسٹ؛ صائم ایوب دوران فیلڈنگ زخمی

دوسرا ٹیسٹ؛ صائم ایوب دوران فیلڈنگ زخمی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب زخمی ہوگئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیلڈنگ کے دوران قومی اوپنر صائم ایوب باؤنڈر روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے، جنہیں ساتھی کھلاڑیوں کی مدد سے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ قومی بولرز کی جانب سے وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے جب کہ سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

Exit mobile version