سینچورین ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سینچورین میں پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس کے تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز میں سعودی شکیل 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ بابر اعظم 50، کپتان شان مسعود 28، صائم ایوب 27 اور عامر جمال 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں کامران غلام 4، محمد رضوان 3، سلمان آغا 1، نسیم شاہ اور محمد عباس صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ خرم شہزاد نے 9 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کگیسو ربادا 2، کاربن باش اور ڈین پیٹرسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جب کہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا ہے۔