اگر اپنا سچ منوانا چاہتے ہو تو میرا سچ بھی تسلیم کرو، رانا ثنااللہ – پاک لائیو ٹی وی



اگر اپنا سچ منوانا چاہتے ہو تو میرا سچ بھی تسلیم کرو، رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپنا سچ منوانا چاہتے ہو تو میرا سچ بھی تسلیم کرو۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہے جو غلطیاں ہوئی ہیں انکو تسلیم کیا جائے، پورے خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، آپ نے بھی بےشمار مقدمات قائم کیے تھے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور مکالمے سے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کے بعد سیاسی مخالفین کے رویوں میں تبدیلی آئی، اگر اپنا سچ منوانا چاہتے ہو تو میرا سچ بھی تسلیم کرو، سیاستدان بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل نکالیں، سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ جب تک ہم سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے اسوقت تک بحران سے نہیں نکلیں گے، عدم برداشت کا رویہ پاکستان کی سیاست کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں بحران ہوتے ہیں، پاکستان میں بھی ہیں، جن ایوانوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے وہاں ہم موجود ہیں، ملک کو ڈیفالٹ میں دھکیلنے والوں نے جاتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی۔

Exit mobile version