پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار دیدیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی ہیں۔
ویڈیو میں ریشم کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگو گی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دی تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔
اداکارہ نے کہا کہ میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروا دے۔