متعلقہ

کراچی، مذہبی جماعت کے دھرنے دوسرے دن میں داخل، ٹریفک جام سے شہری رُل گئے – پاک لائیو ٹی وی


شہر قائد میں کرم واقعے کے خلاف گزشتہ روز سے جاری دھرنے آج بھی جاری رہے جس کی باعث شہر کی متعدد مصروف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورت حال برقرار ہے۔

ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناتھاخان کے قریب احتجاج کے باعث ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند ہے، ملیر 15 پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

کامران چورنگی پر جاری احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک جام میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈعباس ٹاؤن کےقریب دھرنے کی وجہ سے سڑک بند ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر جاری دھرنے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے۔

کراچی:نمائش چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔