متعلقہ

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ’مسخرہ‘ قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی



آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ’مسخرہ‘ قرار دے دیا

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ’مسخرہ‘ قرار دے دیا

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ’مسخرہ‘ قرار دیتے ہوئے بزدل اور رونے والا بچہ قرار دے دیا۔

یہ تنازع باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن شروع ہوا جب ویرات کوہلی کی جانب سے فیلڈ پر بدتمیزی دیکھنے کو ملی جب کہ ان کے اس رویے نے سب کو حیران کردیا۔

ویرات کوہلی نے اوور کے اختتام پر جب 19 سالہ ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے اور ان کے اس عمل کو بدتمیزی قرار دیا۔

شاید کوہلی کا یہ عمل ان کی فرسٹیشن کی صورت میں نکلا کیونکہ سیم کونسٹاس اس وقت جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرررہے تھے جب کہ انہوں نے بھارتی بولر جسپریپ بمراہ کی خوب دھلائی کی تھی۔

ویرات کوہلی کے اس عمل پر آسٹریلوی میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ایک مقامی اخبار کی سرخی میں انہیں ’مسخرہ‘ بھی قرار دیا گیا جس کے بعد یہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جب کہ مقامی اخبار میں انہیں ’بزدل‘ اور ’رونے والا بچہ‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کے اس عمل پر آئی سی سی نے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرتے یوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ چارج کیا ہے۔

تاہم آسٹریلوی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے اس سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک میچ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔