ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو سال کی آخری ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، بین الاقوامی طور پر 2024 پاکستان کیلئے بہت اہم رہا، 2024 میں پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو نئی جہت دے رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ترکمانستان کا دورہ کیا، پاکستان نے 2024 میں ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی میزبانی کی۔