اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے مجرموں کو سزاؤں پر عالمی ردعمل پر بھی غور ہوگا جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔