یونان میں حالیہ خراب موسم نے ایتھنز اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں مشکلات پیدا کر دیں۔
شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے یونان کے شمالی اور وسطی حصوں میں سڑکوں پر برف جمع ہو گئی، جس سے سیاحتی مقام آراخووا جانے والی گاڑیاں پھنس گئیں۔
کرسمس کے موقع پر ایتھنز سے آراخووا جانے والی متعدد گاڑیاں برفباری کے طوفان کے سبب سڑک پر پھنس گئیں، جس سے تقریباً 5 کلومیٹر تک سڑک بلاک ہو گئی۔
اکثر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس ٹائر پر چڑھانے والی چینز نہیں تھیں، جس کے باعث ان کے لیے گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہا۔
اس صورتِ حال کو سنبھالنے کے لیے مزید گاڑیوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور انتظامیہ روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔
یونانی پولیس نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ برفباری کی شدت کو دیکھتے ہوئے ٹائر پر چینز کے بغیر باہر نہ نکلیں۔ حکام نے اس صورتحال کو فوراً قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ مزید مشکلات سے بچا جا سکے۔