9 مئی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملے کیے گئے، عطا تارڑ – پاک لائیو ٹی وی



9 مئی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملے کیے گئے، عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملے کیے گئے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملٹری کورٹس میں مزید مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، تمام مجرمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملے کیے گئے، مزید 60 مجرمان کا کیس منطقی انجام تک پہنچا ہے، آج جن مجرمان کو سزادی گئی ان لوگوں نے توڑ پھوڑ کی، وہ بھی شامل ہے جس نے وردی پہنی تھی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سزاؤں سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، ملٹری کورٹس میں سزا کے خلاف فیئر ٹرائل موجود ہے، آج کی سزاؤں کو ہم ویلکم کرتے ہیں، سب کے سامنے ہے کہ کون کون موجود تھا اور توڑ پھوڑ کی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ایم ایم عالم کا جہاز گرا دیا گیا، نقصان پہنچایا گیا، ماسٹرمائنڈ اور منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بہت سارے لوگوں نے ان کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

Exit mobile version