متعلقہ

آزاد کشمیر میں نوجوانوں کو قومی ایشوز پر آواز اٹھانی چاہیئے، پرامن احتجاج حق ہے، مشعال ملک – پاک لائیو ٹی وی



آزاد کشمیر میں نوجوانوں کو قومی ایشوز پر آواز اٹھانی چاہیئے، پرامن احتجاج حق ہے، مشعال ملک

سابق نگران وفاقی وزیر مشعال ملک کا کہنا ہے کہ  اب آزاد کشمیر میں نوجوانوں کو قومی ایشوز پرآواز اٹھانی چاہیئے، پرامن احتجاج حق ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سابق نگران وفاقی وزیر مشعال ملک  نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اکثریت جیلوں میں ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ  اب آزاد کشمیر میں نوجوانوں کو قومی ایشوز پرآواز اٹھانی چاہیئے، پرامن احتجاج حق ہے۔آزاد کشمیر میں نوجوانوں کی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لیے سنٹرز بننے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں فیسٹیول ہونے چاہئیں ۔ مٹبت چہرہ نمایاں کرنے کے لیے آزاد کشمیر میں میڈیا ہاأسز بننے چاہئیں ۔

مشعال ملک نے کہا کہ  مقبوضہ وادی میں گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کے لیے میڈیا اور سیاستدانوں کو مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا،گلوبل ڈائیلاگ بھی وقت کی ضرورت ہے ۔