عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں۔ ہمارے تعلقات مضبوط ہونے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکش کلچرسنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کےدرمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرالگاؤرکھتے ہیں، پاکستان اورترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یااچھے برے وقت کی محتاج نہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں، پاکستان اورترکیہ کے درمیان ثقافتی رابطے اورتبادلوں کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی تعاون کے فروغ کےلیے عوامی رابطوں کو بڑھاناہوگا۔