آذربائیجان ایئر لائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریش ہونے والے طیارے پر 72 افراد سوار تھے، آذربائیجان ایر لائنز کا طیارہ باکو سے گروزنی جا رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آذربائیجان ایئر لائنز کا طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران قازقستان کے آقتاؤ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
آذربائیجان ائیر لائنز کا ایمبرئیر ای 190 اے آر طیارہ مبینہ طور پر برڈ سٹرائک کے باعث حادثے کا شکار ہوا، قازقستان کے حکام نے 6 افراد کے زندہ بچنے کی تصدیق کر دی۔
تباہ ہونے والے طیارے کو گروزنی میں شدید دھند کے باعث آقتاؤ ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔
ایمرجنسی منسٹری کے مطابق طیارے نے کریش ہونے سے پہلے ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔