سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور مدرسہ بل پر مولانافضل الرحمان کے کردار کو سراہا۔
چوہدری شجاعت نے افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ مولانا نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آئندہ بھی مدارس کے مسئلے پر بھرپور ساتھ دیں گے۔