سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 165 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاکستان افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔