متعلقہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ون ڈے بارش کے باعث روک دیا گیا – پاک لائیو ٹی وی


 ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا  تیسرا ون ڈے  میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا سیریز کا تیسرے اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث 15 منٹ کے لیے تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ جبکہ 3.1 اوورز کے بعد بھی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب ایک رن پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے، پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا لیے،  وکٹ پر صائم ایوب اور بابر اعظم موجود ہیں۔

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔