چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو فائنل کر لیا گیا، جس کے مطابق ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دبئی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے یواے ای کو نیو ٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز یو اے ای میں ہوں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو اے ای بورڈ کے سربراہ شیخ نیہاں المبارک سے ملاقات کی، یہ ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نیہاں کے خصوصی خیمے میں ہوئی۔
ملاقات میں دبئی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینو بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد شیخ نہیان مبارک النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل کر لیا۔